فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ آ گیا
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تحریر کیا گیا فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آنا آسان نہیں، لہٰذا کچھ دیر میں فیصلہ سپریم کورٹ پر جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 3 فرمان پڑھ کر سنائے۔ جس کے بعد یہ فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، جس کے خاتمے کا حکم عدالت نے بھی جاری کیا تھا تاہم طاقت کے استعمال پرکئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، جس کے خلاف ملک بھر میں دھرنے دیئے گئے تھے۔