آئندہ 2روز میں موسلا دھار بارش اور سیلاب
مکہ مکرمہ ۔۔۔ ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ 2دنوں میں موسلا دھار بارش اور زبردست سیلاب کا قوی امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلیں گی اور ژالہ باری بھی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کو تبوک، حدود شمالیہ اور الجوف میں شدید سردی پڑیگی۔ موسلا دھار بارش ہوگی۔ زبردست سیلاب بھی ممکن ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں خصوصاً مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی مقامات پر گرج چمک کیساتھ زبردست بارش، ژالہ باری، سیلاب اور انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی۔