Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#علیم_خان

تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کی گرفتاری کا شور ٹویٹر پر بھی سنائی دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ نئے پاکستان کا ثمر ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ علیم خان کو گرفتار کرکے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔
شفاء یوسف زئی نے ٹویٹ کیا : ‏تحریک انصاف کے وزیر علیم خان کو نیب نےگرفتار کرلیا اب حزب اختلاف کے ایکراس دی بورڈ احتساب نہ ہونے کے نعرے کا کیا بنے گا؟ اب تو یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے حکومت وقت نے واقعی اداروں کو مظبوط کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔۔۔ اب کیا بنے گا؟
 
وقاص فیاض کے مطابق : ‏نیب نے علیم خان کو حراست میں لے کر فیض آباد دھرنہ کیس کے فیصلے کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل کر لیا ہے۔
قراۃ العین سحر نے لکھا : ‏علیم خان نے گرفتاری پر فوری استعفیٰ دیا اس سے فرق پتا چلتا ہے کہ ‎پاکستان تحریک انصاف کا اور دوسری جماعتوں کا کیا کلچر ہے ۔ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔ یہ کہنا کہ حکومت کے لوگوں کو نہیں پکڑ رہے تو اب اپوزیشن اگلا بہانہ کیا کریگی ہم احتساب  اکاونٹبلیٹی کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ اداروں کامضبوط ہونا پاکستان کا مضبوط ہونا ہے۔
فروہ خان نے ٹویٹ کیا : ‏بابر اعوان مستعفی ، سواتی مستعفی ، علیم خان مستعفی ، ترین پارٹی عہدے سے مستعفی۔ یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کا وعدہ کپتان نے ہمارے ساتھ کیا تھا۔ باؤجی نااہل/قانون میں تبدیلی ،شہباز چیئرمین PAC ، سعد رفیق گرفتار/ممبر PAC بنانے کے جتن وغیرہ۔ یہ ہے وہ پرانا پاکستان جو چوروں نے بےدردی سے لوٹا۔
امتیاز علی سومرو نے ٹوئٹ کیا : ‏علیم خان نہ ملزم ہیں نہ مجرم ہیں، جبکہ شہباز شریف مجرم ہیں پھر بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمن ہیں، فیاض الحسن چوہان ۔ سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کو کب، کس عدالت نے اور کیا سزا سنائی اور اگر وہ مجرم ہیں تو رکن قومی اسمبلی کیسے ہیں ؟
انوار لودھی نے سوال کیا : ‏یہ میڈیا آخر چاہتا کیا ہے؟جب شہبازشریف، نوازشریف اور سعد رفیق کو پکڑا گیا تو کہا گیا کہ نیب جانبدار ہے.. یہ پی ٹی آئی والوں کو کیوں نہیں پکڑتا۔ آج علیم خان گرفتار ہو گیا تو اب رولا ڈال رہے ہیں کہ یہ تو بیلنس کیا گیا ہے۔ کیا انہیں احتساب سے واقعی کوئی دلچسپی ہے؟
صابر محمود ھاشمی کا کہنا ہے : ‏نیب کا احتسابی عمل سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے یہ صرف سیاسی مینجمنٹ کےلیے کام کرتا ہے آج سپریم کورٹ کے ایک بڑے فیصلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیب کو استعمال کر کے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا تمام نیوز چینل کو علیم خان کی گرفتاری پر روشنی ڈالنے کے احکامات جاری۔

شیئر:

متعلقہ خبریں