Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”تھری ڈی منک لیشز“متعارف کرانیو الی پہلی پاکستانی خاتون”زہرہ اسلام زاہد

ثنا ءبشیر۔الاحسا
    زہرہ اسلام زاہد جو ایک جانا پہچانا نام بن گیا ہے؟ انہوں نے ”گلیطر بیوٹی سلوشنز“ سے اپنا کام شروع کیا جو کہ تھوڑے ہی عرصے میں کافی مشہور ہو گیاجو ان کی محنت شاقہ اور کاوش کا نتیجہ تھا۔ وہ یہاں کے اخبارات اور رسائل کی نظروں میں بھی آ گئیں۔ زہرہ زاہد پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے 2015ءمیں ”تھری ڈی منک لیشز“متعارف کرائیں جو کہ جلد ہی خواتین کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور خواتین نے ان لیشز کو بے حد پسند کیا۔ ایک گفتگو کے دوران زہراہ زاہد نے اینٹی ایجنگ کیئر کے بارے میں خاص باتیں بتائیں جو دور حاضر کی خواتین کا پسندیدہ موضوع ہے ۔ان کی اس گفتگو سے اقتباس قارئین کے لئے پیش کیاجا رہا ہے:
    ٭٭فیشیلز:زہرہ نے سب سے پہلے فیشیل کے حوالے سے بتایا کہ عام طور پر خواتین اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں حالانکہ یہ خواتین کے لئے بہت ضروری ہے ۔ یہ ایک طرح کا مساج ہے جو چہرے پر خون کی روانی کو تیز کرتا ہے اور جلد کو ”تناﺅ“ سے معمور کرتا ہے اور انجام کار انسان کو جوان بناتا ہے ۔
    اصل میں چہرے پر کچھ پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں ۔ اگر ان کا صحیح استعمال کیاجائے تو پورے بد ن پر اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیںاور انسان جوان دکھائی دیتا ہے ۔ اس قسم کا مساج مہینے میں ایک مرتبہ لازمی ہے ۔
    ٭٭بیوٹی آئل: صدیوں سے بیوٹی آئلز کا استعمال کیاجا رہا ہے جو خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ان آئلز کو ہم مختلف انداز میں کریموں کی تیاری میں استعمال کرتے ہیںجو ہمارے حُسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ یہ پراڈکٹ زیادہ مہنگا بھی نہیں ہوتا۔زہرہ کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ہی بیوٹی آئل ہے جو صد فیصد خالص چیزوںسے بنا ہوا ہے ۔ اس کے استعمال سے حُسن و خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور جلد پھول کی طرح تر و تازہ نظر آنے لگتی ہے۔ یہ بیوٹی آئل ہر طرح کی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اسے خواہ سردیوں میں استعمال کریں یا گرمیوں میں۔ اسے لگانے سے پہلے چہرے کو پانی سے دھوناضروری ہے ۔ یہ بیوٹی آئل خواتین میں کافی مقبول ہے ۔
    ٭٭ٹونرز بھی جلد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ زہرہ کا کہنا ہے کہ خاص قسم کا گلٹزڈائی مونٹیز ٹونراہمیت کا حامل ہے ۔اگر آپ کو جلد کے مسائل کا سامنا ہے یا چہرے کے مسام کھل گئے ہیں یعنی ان میں ”پورز“ بن گئے ہیں جو جلد کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں، ان کو روکنے اور جلد کو تنا ہوا رکھنے کے لئے گلٹز ڈائمنڈ ٹونربہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ اسپرے کی صورت میں دستیاب ہے۔اگر آپ کے پاس وقت نہ ہواور آپ کو کہیں جانے کی جلدی ہو چلتے پھرتے آپ اپنے چہرے پر یہ ڈائمنڈ ٹونر اسپرے کر سکتے ہیں۔ اس ٹونر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ”بیوٹی شمر“ شامل ہے جس کا استعمال چہرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔ اس کے استعمال سے آپ پہلے سے زیادہ کم عمر دکھائی دینے لگیں گی اور آپ کی جلد شگفتہ، چمکدار ہوگی اور کھنچ جائے گی۔ اس کا احساس آپ کو خود بھی ہوگا۔
    ٭٭فیس ماسک، بھی چہرے کی جلد کے لئے بہت ضروری ہے۔ ماسک کا استعمال ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور کرنا چاہئے۔ زہراہ زاہد بھی ماسک استعمال کرواتی ہیں جو اینٹی ایجنگ خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ماسک کو چہرے پر لگا کر سیدھا اس طرح لیٹ جائیںکہ آنکھیں آسمان کی سمت ہوں۔ اس طرح یہ ماسک بہتر اثر کرے گا۔
    زہرہ زاہد کا کہنا ہے کہ ان کے زیر استعمال زیادہ تر پراڈکٹس ترکی اور جنوبی کوریا میں تیار کی جاتی ہیںمثال کے طور پر ”لیشز اور آئی شیڈوز“جنوبی کوریا سے اور جلد کی دیگر تمام اشیاءترکی میں تیار کی جاتی ہیں۔
    زہرہ زاہد بیوٹی کلاسز، میک اپ اینڈ گرومنگ کلاسزبھی لیتی ہیں۔ان کلاسز میں وہ حُسن کو نکھارنے کے ایسے مختلف طریقے بتاتی ہیںجو خواتین شوق سے سننا چاہتی ہیں۔زہرہ کی لگن اورمحنت کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔

 

شیئر: