Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض اعضاءکے عطیے پر پابندی

جدہ۔۔۔۔ سعودی عرب نے اعضاءکے عطیے کا قانون تیار کرکے اسکے قاعدے ضابطے متعین کردیئے۔ مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا بھی متعین کردی۔ تفصیلات کے مطابق اگر کسی شخص نے اعضا کے عطیے کے قانون کی خلا ف ورزی کی تو ایسی صورت میں اس پر 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ قانون میں یہ صراحت بھی کی گئی ہے کہ اگر اعضاءکا عطیہ کرنے کیلئے کسی شخص نے اپنے جسم کی ہئیت بگاڑی یا معذوری پیدا کی تو ایسی صورت میں اس پر 5لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ قانون میں یہ واضح کردیا گیا ہے کہ عطیہ کرنے والے جسم سے کسی بھی قسم کی اطلاع کو منکشف کرنا منع ہے۔ اعضاءکے عطیے کے قانون میں اس امر پر پابندی لگائی گئی ہے کہ پیداواری عضو کا عطیہ نہیں کیا جاسکتا۔ قانون میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر عطیہ دینے والے کو کسی قسم کا کوئی نقصان ہو تو وہ اس نقصان کی تلافی کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ اعضاءکے عطیے کے قانون کی خلاف ورزی پر تحقیق اور دعویٰ دائر کرنے کی کارروائی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کی گئی ہے۔ وہی فوجداری عدالت کے سامنے قانونی کارروائی کریگا۔ الزام ثابت ہوجانے پر فوجداری کی عدالت مقررہ سزا سنائیگی۔ عدالت ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر سزا دگنی بھی کرسکتی ہے۔

شیئر: