Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واشنگٹن پوسٹ اور امیزون کے اختلاف سے کوئی تعلق نہیں ، عادل الجبیر

 ریاض۔۔۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا امریکن میڈیا کمپنی اور امیزون کے مالک کے درمیان ہونے والے اختلاف سے کوئی تعلق نہیں ۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہونےو الے اختلاف طویل ٹی وی ڈرامہ سیریل کی طرح ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہے جس کا سعودی عرب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں امیزون کے مالک اور واشنگٹن پوسٹ کے درمیان اختلافات میڈیا میں اچھالے جارہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے خواہ مخواہ سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ 
 

شیئر: