Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ سے فارغ سعودی فضلا کیلئے انعامات

ریاض ۔۔۔ برٹش کلچرل کونسل اور ریاض میں برطانوی سفارتخانے نے 2019ءمیں برطانوی جامعات سے فارغ ہونے والے سعودی طلباءو طالبات میں سے 9کیلئے انعامات کا اعلان کردیا۔ انتخاب پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔ سعودی عرب اور برطانیہ تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔ 3ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان ریاض کی تقریب میں 11مارچ 2019ءکو کیا جائیگا۔ اب تک 120ممالک کے 1200سے زیادہ افراد برطانوی انعامات پا چکے ہیں۔ یہ برطانیہ بھر میں 140سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی ادارو ںکے نمائندے ہیں۔
 

شیئر: