خالد الفیصل کی موت اطلاع کی تردید
مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ترجمان سلطا ن الدوسری نے اطمینان دلایاہے کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزدہ خالد الفیصل بقید حیات ہیں۔ ان کی وفات کی خبر غلط ہے۔ شہزادہ خالد الفیصل ان دنوں تعطیلات پر ہیں ، 2 ہفتے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیں گے۔ بعض ویب سائٹس پر شہزادہ خالد الفیصل کی وفات کی من گھڑت اطلاع جاری کردی گئی تھی۔