یوپی: تیز رفتارکارسڑک پرکھڑے کنٹینرسے ٹکراگئی،3افراد ہلاک
اجودھیا۔۔۔۔اجودھیا میں واقع بھولا ڈھابا کے قریب سڑک کنارے کھڑے کنٹینر میں تیز رفتار کارڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر ٹکراگئی جس سے کار کے پرخچے اڑ اگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورکارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے زخمی شوہر ،بیوی اور بیٹے کونکال کراسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیدیا۔پولیس کے مطابق مرنیوالوں کی شناخت ہیرا لال یادو، اشوک یادو اور اہلیہ سون متی کے طور پر ہوئی۔یہ لوگ پنچکولہ ہریانہ سے قصبہ گھوسی ضلع مئو کے گاؤں کلیان پور جارہے تھے۔روناہی تھانہ کے سب انسپکٹرراجیندر یاد و نے بتایا کہ حادثہ میں مرنیوالوں کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو دیکرلاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مرنیوالے تینوں ماں بیٹے اور شوہر ہیں۔ حادثے کا باعث بننے والے کنٹینر کو ضبط کرلیا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔