’’بے وفا چائے والا ‘‘کی مقبولیت
لکھنؤ۔۔۔لکھنؤ میں 3نوجوان دوستوں نے مل کر چائے کی ایک ایسی دکان شروع کی جہاں محبت کے ماروں کو چائے میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔’’بے وفا چائے والا‘‘ نامی ٹی اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔یہ ٹی اسٹال نوجوانوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے،یہاں کی چائے لوگوں میں مقبول ہوتی جارہی ہے اور لوگ چائے نوش کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ اس نئے انداز کے نام پرنوجوانوں اور چائے کے شائقین مختلف قسم کے تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔