Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اسٹیشن کے کارکن کو اغوا کرنے والے گرفتار

حائل ۔۔۔ حائل پولیس نے 2ماہ قبل پیٹرول اسٹیشن لوٹنے اور اس کے کارکن کو اغو ا کرنے والے3رہزنوں کو تلاش کرکے بالاخر گرفتار کرلیا۔ انہوں نے حائل کے النقرة محلے میں پیٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والے ایشیائی کو اغوا کرلیا تھا۔ اس سے 5ہزار ریال اور موبائل چھین لیا تھا۔ اسے یکم ربیع الثانی کو صبح کے وقت المطار محلے میںکار سے اتار کر بھاگ گئے تھے۔ واقعہ کے بعد سے حائل پولیس انکی تلاش میں سرگرداں تھی۔ بالاخر تینوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔ انہوں نے رقم لوٹنے اور کارکن کو اغوا کرنے کی وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔
 
 

شیئر: