اسلام آباد۔۔۔ دفتر خارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہفتہ 16 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا ۔سعودی شاہی خاندان کے افراد،وزراءاور بڑی کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔ ولی عہد بننے کے بعد محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی سینیٹ کا وفد بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرےگاجس کے بعد سعودی وزراءدو طرفہ تعاون بڑھانے کے لئے پاکستانی ہم منصب وزیروں سے ملاقاتیں کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات کے مابین نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔