ہندوانتہاءپسندوں کا ڈر،شبانہ اور جاوید کا دورہ پاکستان منسوخ
بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر پاکستان آنے والے تھے ۔ انہیں کراچی میں کیفی اعظمی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میںشرکت کے لئے مدعو کیاگیا تھا۔ یہ تقریب 23تا24فروری کراچی کی آرٹس کونسل میں سجائی جا رہی ہے۔ دونوں بیوی نے دعوت قبول کی اور پاکستان آنے کی تیاریاں کی جانے لگیں جن کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنیں تاہم بعد ازاں کہا گیا کہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو لاحق ہو گیا ہے اور وہ اسپتال پہنچ گئی ہیں۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان درحقیقت منسوخ کر دیا گیا ہے کیونکہ انہیں ہندو انتہاءپسندوں کا ڈر ہے جن کی جانب سے انہیں خطرات لاحق ہیں ۔ اس کے باعث ان کا دورہ کھٹائی میں پڑ گیا اور بعد ازاں پلوامہ میں ہونے والے خود کش حملے کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ باقاعدہ طور پر منسوخ کرنا پڑ گیاکیونکہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے حسب عادت و جبلت ، پاکستان کودھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔