مملکت اور پاکستان کے مشترکہ تجارتی حجم میں 23 فیصد اضافہ
ریاض۔۔۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ 2017 سے ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 12 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے باہمی تجارت کا حجم 9.8 بلین ریال تھا۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ءسے 2017ءتک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا مجموعی حجم 142.4 بلین تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 125.2 بلین ریال کی تجارت اسلام آباد برآمد کی جبکہ پاکستان کا سعودی عرب میں حصہ 17.2 بلین رہا۔ پاکستان ، سعودی عرب کے تجارتی شرکاءکی فہرست میں 25ویں نمبر پر آتا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے حوالے سے سعودی عرب نے 8.8 بلین ریال اضافی تجارت کی۔ 2016ءمیں اس کا حجم 6.1 تھا۔ اسلام آباد کیلئے سعودی عرب کی درآمدات کا حجم 31.2 فیصد زیادہ ہوا ہے۔ سعودی عرب سے مختلف اشیاء درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 18 واں ہے۔ اس کے بالمقابل پاکستان سے سعودی عرب کی برآمدات کے حجم میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ اس کا حجم 1.6 بلین ریال ہے جبکہ 2016ءمیں اس کا حجم 1.8 بلین ریال تھا۔ پاکستان سعودی عرب کو مختلف تجارتی سامان فروخت کرنے والے ممالک میں 45 ویں نمبر پر آتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کو سب سے زیادہ معدنیات فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اس شعبے میں تجارت کا حجم 6.9 بلین ریال ہے۔ دوسرے نمبر پر کیمیاوی مواد ہیں جو سب سے زیادہ پاکستان میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان سعودی عرب کو سب سے زیادہ غذائی مواد فروخت کرتا ہے۔ اس کا حجم 270 ملین ریال ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی کپڑے ہیں جو سعودی عرب میں فروخت ہوتے ہیں ان کا حجم 2.5 ملین ریال ہے۔ تیسرے نمبر پر گوشت ہے جس کا حجم 184 ملین ریال ہے۔ اس کے بعد چائے کی پتی اور مسالہ جات ہیں۔