سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے:چین
اسلام آباد...چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو لی جیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کے لئے کھلا پروگرام ہے۔ تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔انہوں نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے پر پاک چین بات ہو سکتی ہے ۔ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر پاک چین مذاکرات جاری ہیں۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے نئے مرحلے میں اب خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔