طائف: ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کا تفتیشی دورہ
طائف۔۔۔ محکمہ سیاحت نے گزشتہ ماہ کے دوران طائف کے مختلف ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کا تفتیشی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سلامتی کے ضوابط کے علاوہ خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔ محکمہ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں واقع 21 ہوٹلوں کا تفتیشی دورہ مکمل کرلیاگیاہے۔ دورے کے دوران 3 ایسے ہوٹلوں کا انکشاف ہوا جن کے پاس کام کرنے کا لائسنس ہی نہیں تھا۔ خلاف ورزیوں پر بعض ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ صفائی ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر بعض فرنشڈ اپارٹمنٹس کو نوٹس دیاگیا۔