Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کی 3 بھٹیاں چلانے والے 14 غیر ملکی گرفتار

ریاض۔۔۔ ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور پولیس نے ایک دوسرے کے تعاون سے ریاض کے متعدد محلوں میں قائم شراب کی 3 بھٹیاں دریافت کرکے ضائع کرا دیں۔ 14 غیر ملکی یہ بھٹیاں چلا رہے تھے۔ ریاض میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ امر بالمعروف کے ترجمان شیخ محمد سبر نے بتایا کہ ہمیں بھٹیوں کی اطلاع اپنے ذرائع سے ملی تھی۔ پولیس کے ساتھ تال میل پیدا کرکے کارروائی کی گئی۔ شراب کشید کرنے والے مقام سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔ 

شیئر: