Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمشا قتل کیس میں نیا موڑ‘ نوجوان کے قتل کا حکم

خیرپور: کارو کاری کے الزام میں قتل کی گئی 15 سالہ لڑکی رمشا وسان کو پسند کرنے والے لڑکے اظہار وسان کو جرگے کی جانب سے قتل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 سالہ نوجوان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بھاول وسان گاﺅں میں بااثر افراد کے جرگے میں اس کے بیٹے کے قتل کا حکم دیا گیا ہے۔ جرگے نے اظہار وسان کے زندہ پکڑنے یا قتل کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام بھی مقرر کیا ہے ۔ اظہار کے والد نے الزام لگایا ہے کہ جرگے کے بعد مسلح افراد ان کے گھر پر حملہ کرکے اناج اور مویشی لے گئے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ سے تحفظ کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 15 سالہ لڑکی رمشا وسان کو کارو کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ذوالفقار وسان سمیت 5 افراد کے خلاف درج ہے ۔ ذوالفقار وسان سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
 

شیئر: