بریدہ۔۔۔ برونڈی میں سعودی ڈاکٹروں کی صحت خدمات سے متاثر ہوکر 80سے زیادہ افراد حلقہ بگوش اسلام ہوگئے۔ نومسلموں نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر عبدالوہاب الجباب کی زیر قیادت سعودی ڈاکٹروں نے 300 سے زیادہ مریضوں کے طبی معائنے کئے اور 120 سے زیادہ مفت آپریشن کئے۔ سب کے سب کامیاب رہے۔ یہ سارا کام سعودی ڈاکٹروں نے انسانیت کے جذبے سے کیا تھا۔ اسی سے متاثر ہوکر ہم سب مسلمان ہوئے ہیں۔