Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ،نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ ، صحت کارڈ کے حوالے سے ہیلتھ لیوی ڈرافٹ بل ، مختلف محکموں کے سربراہوں، خصوصی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی ،پاسپورٹ میں پروفیشن کے خانے سے متعلق تجاویزکی منظوری دیدی ۔ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔وزیراعظم نے کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں اعتماد میں لیا۔کابینہ اجلاس میں سول سروس میں مدت ملازمت کے تحفظ کے اصلاحات کی تجاویز پیش کی گئیںاور مختلف معاملات کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ میں پروفیشن کے خانہ سے متعلق تجاویز ،مختلف ممالک کےساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی بھی منظوری دیدی ۔ واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

شیئر: