Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی بحری فوج کی جنگی مشقیں

تہران ۔۔۔۔ خلیج فارس میں ایرانی بحری فوج نے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں۔ ان مشقوں میں پہلی مرتبہ اس آبدوز کو شامل کیا گیا ہے، جس پر کروز میزائل نصب ہے۔ جنگی مشقوں میں مجموعی طور پر100سے زائد مختلف اقسام کے جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔3 روزہ جنگی مشقیں آبنائے ہرمز سے لے کر بحر ہند کے ایک حصے تک جاری ہیں۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خان زادی کے مطابق یہ مشقیں مختلف چیلنجز اور خطرات کے تناظر میں ترتیب دی گئی ہیں اور اس دوران ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز سمیت کئی ہتھیاروں کی آزمائش بھی کی جائے گی۔
 

شیئر: