عدن ۔۔۔یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو راس عیسیٰ اور السلیف بندرگاہوں سے نکلنا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں یہ کام انجام دیا جائیگا۔ الحدیدة کو جلد ہی کھلے شہر میں تبدیل کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کے تمام فریق سویڈن معاہدے پر عمل درآمد کے خواہاں ہیں تاہم نگراں کمیٹی کی جانب سے مطلوبہ اسکیم کا اجراءضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ شمالی یمن اور جنوبی یمن کو سڑکوں کے راستے جوڑنے کی مہم بھی انجام دے رہی ہے۔