Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#لاہور_قلندر

 
پی ایس ایل 4 کے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندر نے اس سیزن کا سب سے بڑا ٹارگٹ عبور کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور قلندر کی جیت پر جہاں کرکٹ شائقین حیران ہیں وہیں خوش بھی ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے اس حوالے سے کیا ٹوئٹس کئے آئیے دیکھتے ہیں۔
محمد عمیر نے ٹویٹ کیا کہ بیسٹ میچ آف پی ایس ایل۔ لاہور قلندر نے بہادروں کی طرح میچ جیتا ہے اور بہت بہت مبارک ہو۔
انور عباس نے کہا کہ دما دم مست قلندر۔میری ٹیم لاہور قلندر۔لاہور قلندر نے پی ایس ایل 2019 کا سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کر لیا۔
عدیل خان نے لکھا کہ قلندر کی جیت پر لاہور میں ہوائی فائرنگ .... 
فاریہ طاہر کا کہنا ہے کہ اگر کم اسکور بنائے کا ریکارڈ لاہور کے پاس ہے تو سب سے زیادہ کا ریکارڈ بھی لاہور کے پاس ہے۔
حارث عالم نے ٹویٹ کیا کہ لاہور قلندر کو زیادہ سپورٹ اس وجہ سے بھی ملتی ہے کیونکہ اس کا مالک رانا فواد نہ صرف سادہ طبیعت کا مالک ہے بلکہ پاکستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی اس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
عارف مشتاق کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر کا حساب اس جنریٹر والا ہے جو کبھی ضرورت کے وقت نہیں چلتا لیکن جیسے ہی بیچنے کی بات کرو تو بنا اسٹارٹ کئے کھٹ پھٹ کی آوازیں آنا شروع۔
مرزا نے ٹویٹ کیا کہ آج لاہور قلندر نے میچ کا مزا دےدیا اور دنیا کو ایک دفعہ پھر بتا دیا کہ لاہور لاہور ہے.ویلڈن قلندرز

شیئر:

متعلقہ خبریں