Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی معروف فنکار سیاسی پروپیگنڈے کیلئے تیار

اس میں کوئی شک نہیں کہ آرٹسٹ یا عوام میں مقبول دیگر شعبوں کے افراد اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے ذریعے کمائی کرتے ہیںتاہم بالی وڈ کی کچھ ایسی شخصیات بھی ہیں جو کمائی کی خاطر سوشل میڈیا پر سیاسی مہم چلانے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔جی ہاں، ایک ہندوستانی ویب سائٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق کم سے کم 3 درجن بالی وڈ شخصیات پیسوں کی خاطر سیاسی پروپیگنڈے کے لئے تیار ہوگئی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق جیکی شروف سے لے کر وویک اوبرائے اور ماہیما چوہدری سے لے کر امیشا پٹیل تک کئی اداکار پیسوں کی خاطر اپنے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ویب سائٹ کی وڈیوز میں اداکاروں کو پیسوں کی خاطر سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈے کرنے کے لئے تیار ہوتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ان وڈیوز میں ویب سائٹ کے نمائندے شوبز شخصیات سے کسی سیاسی جماعت کے ایجنٹ بن کر ملے تھے۔ ان ملاقاتوں کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ خفیہ طور پر کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر ویب سائٹ نے 36 شوبز شخصیات کو خفیہ طور پر سیاسی مہم چلانے کے لئے پیش کش کی، جس میں سے زیادہ تر شخصیات یہ سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہوگئیں تاہم اداکارہ ودیا بالن، ارشد وارثی اور رضا مراد جیسے اداکاروں نے سوشل میڈیا پر سیاسی پروپیگنڈے سے انکار کیا۔
 

شیئر: