Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکڑی سے تیار کردہ عمارت

ٹورانٹو۔۔۔ ماہرین ارتقاءکا کہناہے کہ جس طرح انسان کی اپنی آبادیاں قصبے اور عمارتیں ہوتی ہیں اسی طرح الفاظ کی دنیا بھی اپنی الگ نوعیت رکھتی ہے۔ یہ محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ کچھ لوگ حرفوں کے بنے ہوئے ہوتے ہیں یعنی وہ بیحد چالاک ہوتے ہیں۔ اب یہ محاوہ عملی شکل میں جلد سامنے آنے والا ہے اور گوگل کے مرکزی ادارے الفابیٹ نے ایک ایسے شہر کا تخیل پیش کردیا ہے جس نے لکڑیوں کی بنی ہوئی چیزیں ہی نہیں ہونگی بلکہ پور عمارت لکڑی سے بنی ہوئی ہوگی اور یہ چوبی عمارت کشادہ بھی ہوگی اور پرفریب بھی ہوگی۔ دوسرے انداز کی تعمیرات کیلئے بھی ایک نمونہ بھی بنے گی۔ ایسی عمارتوں کی تیاری اور پھر ان عمارتوں پر مشتمل قصبے یا شہر کی تعمیر کے سلسلے میں الفابیٹ کا ایک معاہدہ 2017ءمیں کینیڈا سے ہوا تھا۔ یہ وائی فائی اور فائیو جی دونوں سے منسلک ہوگا اور اس سے مستقبل کی تعمیرات کا اچھا خاصا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ جب یہ سب کچھ وجود میں آجائیگا تو ان چوبی مکانا ت میں رہنے والے لوگوں سے ہر شخص رابطے میں رہ سکے گا تاہم اس منصوبے کے بارے میں یہ اعتراض شدت اختیار کرتا جارہا ہے کہ ایسے مکانات میں رہنے والوں کی پرائیویسی کا کیا ہوگا؟
 
 

شیئر: