سلمان خان،بوبی دیول پر مہربان
بالی وڈ اداکار بوبی دیول گزشتہ برس ریس تھری میں سلمان خان کےساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔ اب وہ ایک مرتبہ پھر سلمان کےساتھ معاون اداکار کے طور پر کام کرنے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ان دنوں بوبی دیول پر مہربان ہیں۔ انہوں نے پہلے بوبی کو ”ریس“ میں کام کرنے کا موقع دیا تھا اور اب انہوں نے بوبی کو” دبنگ تھری“ میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کرلیاہے۔