چین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی ڈیڈ لائن موخر
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی ڈیڈ لائن مو¿خر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکہ نے گزشتہ برس ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر فریقین کے درمیان یکم مارچ تک ایک تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ اس ڈیوٹی کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔