Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کیلئے نجران یونیورسٹی میں اسکالر شپ

نجران ۔۔۔ نجران یونیورسٹی نے غیر ملکیوں کیلئے داخلی او رخارجی اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی نے فروری 2019ءکے تعلیمی وظائف طلباءو طالبات کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادیئے۔ یونیورسٹی میں داخلہ امور کے سربراہ ڈاکٹر زہیر العمری نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیم کے خواہشمند غیر ملکی طلباء26جمادی الثانی 1440ھ سے لیکر 29شعبان 1440ھ تک اسکالر شپ کی درخواست آن لائن بھیج سکتے ہیں۔ اسکالر شپ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی طلباءو طالبات کے لئے بھی ہیں اور بیرون مملکت موجود غیر ملکی طلباءو طالبات بھی حاصل کرنے کے مجاز ہیں( تفصیلات آئندہ)۔

شیئر: