نئی دہلی/ اسلام آباد- - - - ہندوستانی پائلٹ ابھینندن سے دہلی کے آرمی اسپتال میں وزیر دفاع سیتا رمن نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ابھینندن کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر سے دہلی لایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ لئے گئے۔ دریں اثناء ہندوستانی پائلٹ کو دوران حراست جب اسے ہندوستانی میڈیا پر ہونے والے جنگی پروپیگنڈے کی فوٹیج دکھائی گئیں تو اس نے برجستہ کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان مجھے رہا کرنا چاہتا ہے مگر ہندوستانی میڈیا چاہتا ہے کہ مجھے رہا نہ کیا جائے۔ ہندوستانی پائلٹ نے کرکٹ پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ گنگولی اس کا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔ جب اسے بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آپ کو رہا کرنے کااعلان کر دیا ہے تو اس نے خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عام آرمی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کیلئے 6امیدواروں کا اعلان کردیا