ریاض۔۔۔ وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران مملکت بھر کی عدالتوں نے 49 ہزار مقدمات کی سماعت کی۔ 15 ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے جبکہ ایگزیکیٹو کورٹس نے 26 ہزار سے زیادہ عدالتی فیصلوں کی تعمیل کرائی۔ وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے 10 ربیع الاول کو عدالتوں میں ڈیجیٹل اندراج کا افتتاح کیا تھا۔ اس کی بدولت عدالتی امور میں تیزی آنے لگی ہے۔