Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں سعودی سفارتخانے کی بحالی کا وقت نہیں آیا، الجبیر

ریاض۔۔۔ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں سعودی سفارتخانے کی بحالی کی بات ابھی نہیں کہی جاسکتی۔ یہ قبل از وقت ہوگی۔ وہ پیر کو ریاض میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی سمیت متعدد امور خصوصاً شام اور یمن کے بحرانوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ جہاں تک شام میں سعودی سفارتخانے کی بحالی کا معاملہ ہے اس کا تعلق سیاسی عمل میں تغیرات سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینیڈا نے سعودی عرب کے ساتھ اسلحہ کا سودا منسوخ نہیں کیا۔ اس کے برعکس جو باتیں ہورہی ہیں وہ مقامی شہریوں کیلئے ہیں۔ کینیڈا سودے کی گتھی سلجھانے میں لگا ہوا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ روس فریقین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے تاہم فلسطینی اور اسرائیلی اس کیلئے مستعد نہیں۔

شیئر: