Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی دنیاکے 13ویں مالدار ترین شخص بن گئے

نئی دہلی۔۔۔ہندوستان کے سب سے مالدار مکیش امبانی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ فوربز کی دنیا کے ارب پتیوں میں کی فہرست میں مکیش امبانی 13ویں مقام پر پہنچ گئے۔ اس مرتبہ بھی مالداروں کی فہرست میں پہلے مقام پر قائم رہنے والے فوربز نے کہا کہ ای بزنس کے شعبے کی معروف کمپنی امیزون کے بانی 55سالہ جیف بیزوس اس فہرست میں پہلے مقام پر برقرار ہیں۔دوسرے مقام پر بل گیٹس اورتیسرے پروارین بفیٹ ہیں۔ بیزوس کی ملکیت گزشتہ ایک سال میں 19ارب ڈالر سے بڑھ کر131ارب ڈالر ہوگئی۔ مکیشن امبانی کی ملکیت 2018ء میں 40.1ارب ڈالر تھی امسال بڑھ کر 50ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔دنیا کے مالدار ترین افراد میں گزشتہ سال مکیش امبانی 19ویں مقام پر تھے۔ امسال وہ 6درجہ چھلانگ لگاکر 13ویں مقام پر پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -ایشوریہ کی شادی تیج پرتاپ سے کرادی جائے، رکن اسمبلی کا مشورہ

شیئر: