واٹر کمپنی اشتعال پھیلا رہی ہے، رکن شوریٰ
ریاض ۔۔ ۔ سعودی رکن شوریٰ عبدالہادی العمری نے نیشنل واٹر کمپنی اور وزارت ماحولیات کی کارکردگی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کمپنی کے تصرفات اشتعال انگیز ہیں۔ وہ شہریوں کو پانی کے جو بل دے رہی ہے وہ غیر معتبر ہیں۔ وہ اپنا اعتبار کھو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کنٹرول کا کوئی نگراں ادارہ اسکی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے اور اسکی کارکردگی کا تجزیہ کرے۔ شہریوں کو بل کی آگ میں جھلسنے سے بچائے۔العمری نے یہ بھی کہا کہ وزارت ماحولیات کی کارکردگی بھی ماحول سے میل نہیں کھاتی۔