Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو طلاق دیئے بغیر دوسری شادی کرنیوالا آئی پی ایس افسر برطرف

راجستھان۔۔۔۔2009کیڈر کے آئی پی ایس افسر پنکج چودھری ملازمت کے دوران مختلف سرکاری امور و مسائل اورنجی زندگی میں پیدا ہونیوالے تنازعات پر ہمیشہ موضوع بحث بنے رہے۔ان کے تمام تنازعات پر نجی زندگی کا تنازع گراں ثابت ہوا جب وزارت داخلہ سے ملازمت سے برطرفی کا نوٹس جاری کردیاگیا۔اس نوٹس میں پہلی بیوی سے طلاق لئے بغیر دوسری شادی کرنا جرم قراردیا گیا۔میڈیاذرائع کے مطابق پنکج کی پہلی شادی2دسمبر 2005ء میں ہوئی تھی اس وقت وہ محکمہ پولیس سے وابستہ نہیں تھے۔انڈین پولیس سروس میں ملازمت کے بعد ان کی زندگی میں دوست  خاتون نے جگہ بنا لی۔ پنکج کی پہلی بیوی نے دوسری خاتون کے ساتھ ’’لیوان ریلیشن شپ‘‘اور اس سے ہونیوالے بچے کا الزام لگاتے ہوئے 2013ء میں شوہر کیخلاف تحریری شکایت نامہ سیکریٹری داخلہ ،خواتین کمیشن ، راجستھان کے ڈی جی پی ، دہلی خواتین کمیشن اور راجستھان کے گورنر کوارسال کیں۔بیوی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی گئی جس میں پہلی بیوی کو طلاق دیئے بغیر دوسری خاتون کے ساتھ رہنے کا الزام درست ثابت ہوا۔ ہندوستانی خدمات آداب قانون 1968کی دفعہ1-3کی خلا ف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس پر انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ پنکج نے کہا کہ وہ اپنی برطرفی کوجلد عدالت میں چیلنج کرینگے۔
مزید پڑھیں:-  --  --یو پی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے رکن اسمبلی پرجوتے برسادیئے

شیئر: