Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: پیٹروکیمیکل میں سرمایہ کار غیر ملکی کمپنیاں منافع تقسیم کرنے لگیں ، الفالح

    ریاض-  - - - - سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے بتایا ہے کہ سعودی  پیٹروکیمیکل  میں سرمایہ لگانے والی غیر ملکی کمپنیاں منافع تقسیم کرنے لگیں۔ انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ان میں سے بعض وہ ہیں جو پٹروکیمیکل صنعت کے مشترکہ منصوبے میں شریک ہیں جبکہ دیگر پورا منصوبہ ازخود چلا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں ابتدائی 5برسوں کے دوران  ہی منصوبے پر لگایا گیا بیشتر سرمایہ واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ الفالح نے توجہ دلائی کہ غیر ملکی کمپنیوں کو یہ کامیابی اس لئے مل سکی کیونکہ سعود ی عرب سرمایہ کاری کا پرکشش ماحول فراہم کئے ہوئے ہے او رسرمایہ کارو ں کو تجویز بھی دے رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین غیر ملکی صنعتکاروں کو لامحدود تعاون دے رہے ہیں۔الفالح نے کہا کہ مملکت میں معاون صنعتوں کا مستقبل روشن ہے۔ سعودی فیکٹریاں پلاسٹک بھی تیار کر رہی ہیں او رالیکٹرانک آلات، کمپیوٹرز ،موبائل اور گاڑیوں کی صنعت میں کارآمد پلاسٹک مواد بھی تیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو گاڑیوں کے ٹائر تیارکرنے کی صلاحیت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ الیکٹرانک گاڑیاں بنانے کی بھی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے جمعرات کو راس الخیر شہر کا دورہ کر کے وہا ں متعدد منصوبوں کا معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -موبائل ڈائریکٹری اپلیکیشن نے ہیکرز پر نجی کوائف عیاں کر دیئے، صارفین پریشان

شیئر: