Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سادہ غذائیں ورزش کی صلاحیت بڑھا تی ہیں

ہم سب یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ اچھی صحت کےلئے متوازن غذا اور باقاعدگی سے ورزش دونوں بہت اہم ہیں۔ ایک جدید تحقیق ان دونوں چیزوں کا آپس میں تعلق بھی ظاہر کرتی ہے۔ ایک امریکی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو صرف 4 دن تک سادہ غذائیں ، سبزیاں اور پھل استعمال کرتے ہیں ان کی ورزش کرنے اور دوڑ بھاگ کرنے کی صلاحیت ان افراد کے مقابلے میں 6 فیصد بڑھ جاتی ہے جو اتنے ہی عرصے تک مغربی غذاو¿ں پر انحصار کرتے رہے ہیں۔ 
دیسی غذائیں جن میں ان پروسیسڈ غذائیں ، پھل ، سبزیاں ، اناج ، صحت مند چکنائیاں اور تھوڑی مقدار میں گوشت شامل ہے۔ اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ غذائیں قلبی صحت کےلئے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ان تمام خصوصیات کی بنا پر تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں ورزش کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتی ہیں جبکہ مغربی غذائیں جن میں بہت کم پھل اور سبزیاں ، اور بہت زیادہ مقدار میں ٹرانس اور سیچوریٹڈ فیٹس ، ٹرانس شوگر اور پروسیسڈ غذائیں شامل ہوتی ہیں جسم کو وہ تمام غذائی اجزا فراہم کرنے میں ناکام ہوتی ہیں جو جسم کی فعالیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 
تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا کہ سادہ غذا سے حاصل ہونے والی یہ افادیت مغربی غذا پر شفٹ ہوتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ مستقل طور پر یہ افادیت اور صلاحیت برقرار رکھنے کےلئے سادہ غذاو¿ں پر ہی انحصار کیا جائے۔ جسم کی فعالیت بڑھانے والی غذاﺅں میں پالک ، شکر قندی ، مشروم ، انگور ، انار اور خوبانی شامل ہیں۔
 

شیئر: