Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پولیس نے ٹال مٹول کرنیوالے کرایہ دار سے مکان خالی کرالیا

جدہ۔۔۔ جدہ کی پولیس نے ٹال مٹول کرنے والے کرائے دار سے مکان زبردستی خالی کرالیا۔ جنوبی جدہ میں کرایہ دار ایک عرصہ سے ماہانہ کرایہ 1300 ریال ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔ جنرل کورٹ نے اسے مکان خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عملدرآمد پر آمادہ نہیں تھا۔ ایگزیکٹیو کورٹ نے اسے 24 گھنٹے کے اندر اندر مکان چھوڑنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کردیا تھا جسے وہ نظرانداز کرچکاتھا۔ اس پر پولیس نے زبردستی اس سے مکان خالی کرالیا۔ حال ہی میں سعودی وزیر انصاف و سربراہ اعلیٰ عدالتی کونسل شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے عدالتی کارروائی کو موثر اور تیز رفتار بنانے کیلئے آن لائن اقدامات کی سہولت جاری کی تھی۔ اس کی بدولت بہت سارے کام تیزی سے نمٹنے لگے ہیں۔ سعودی حکومت نے یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ اب نئے کرایہ دار کرائے کے معاہدوں کا آن لائن اندراج کرائیں۔ اس کی وجہ سے انہیں مزید سہولتیں حاصل ہونگی۔ ایگزیکٹیو کورٹ نے 8 ماہ قبل ہی کام کرنا شروع کیا ہے۔ آن لائن کرایہ معاہدے کے اندراج سے مکان کے مالکان اور کرایہ داروں دونوں کو عدالتی عمل میں آسانی ہوئی ہے۔ 
 

شیئر: