Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں نے 10 ہفتوں میں 8 ارب ریال مالیت کے حصص خریدے

 ریاض۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 10 ہفتوں کے دوران 8 ارب ریال مالیت کے سعودی حصص خریدے ۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں نے اس حوالے سے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آخری دس ہفتوں کی بابت " تداول" کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 15.8 ارب ریال کے حصص خریدے گئے جبکہ 7.8 ارب ریال مالیت کے حصص فروخت کئے گئے۔ غیر ملکیوں نے 7 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک 985 ملین ریال کے حصص ریکارڈ کرائے۔ انہوں نے 584 ملین ریال مالیت کے حصص فروخت کئے اور 1.6 ارب ریال کے نئے حصص خریدے۔ 7 مارچ تک سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا گراف انتہائی حد تک پہنچ گیا۔ تداول نے جون 2015ءکے دوران عالمی اداروں میں رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کو براہ راست سعودی حصص خریدنے کی اجازت دی ۔ اس سے قبل وہ تبادلہ جات کے معاہدوں کے تحت ہی سعودی حصص خریدنے کے مجاز تھے۔ مارچ 2018ءمیں " فوٹسی ریسل" نے سعودی حصص مارکیٹ کو مارچ 2019ءسے حصص کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں سال کے اختتام تک کیلئے شامل کرلیا ہے۔ اس کے بموجب غیر ملکی 12.8 ارب ریال تک کے حصص خرید سکیں گے۔

شیئر: