Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم بنائیں

بادام کا تیل پھٹے ہوئے ہونٹوں پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ دن میں دو سے تین مرتبہ ایک قطرہ مساج کرنے سے ہونٹوں کی خشکی اور بے رونقی سے فوری نجات مل جاتی ہے۔ ذیل میں ایک بہترین قدرتی لپ اسکرب بنانے کی ترکیب درج ہے جسے باآسانی گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ 
50 گرام شہد ، 20 گرام چینی ، پانچ ملی لیٹر عرق گلاب اور 5ملی لیٹر ونیلا ایسنس کو اچھی طرح مکس کرکے آدھا چمچ بطور لپ اسکرب استعمال کریں۔ شہد ایک بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے۔ چینی ایکسفولی ایٹ کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے جبکہ عرق گلاب جلد کو ٹون کرنے کیلئے مددگار ہیں۔ یہ مکسچر ہونٹوں کو صاف کرنے اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور ہموار بنانے کےلئے بہترین ہے۔

شیئر: