ہمارے یہاں بوئنگ 737نہیں، السعودیہ
ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین ایئرلائنز( السعودیہ) نے بتایا ہے کہ اس کے طیارو ںمیں بوئنگ 737شامل نہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے یہ وضاحت ٹویٹر پر اس کے اکاﺅنٹ پر ملنے والے استفسار کے جواب میں جاری کی۔ کئی ممالک بوئنگ 737کے متعدد حادثات کے بعد انکی اپنے یہاں آمد پر پابندی لگاچکے ہیں۔ عدیس ابابا کے جنوب مشرق میں اتوار کو ایتھوپین طیارے کے حادثے اور اس پر سوار 157مسافروں کی موت نے پوری دنیا میں بوئنگ 737کے خلاف ہوا بنادی۔