Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل چند گھنٹوں کیلئے بند

دمام۔۔۔۔ کنگ فہد پُل انتظامیہ نے بحرین جانے والے ایک ٹینکر سے کیمیکل مادہ رسنے پر بدھ کو پُل پر ٹریفک بند کردیا۔ ٹینکر دوپہر ایک بجے کے قریب پل سے گزر رہا تھا اور اس سے کیمیکل مادہ گرتا جارہا تھا۔ انتظامیہ نے فوراً ہی صورتحال کو قابو کرلیا۔ مختلف وقت کیلئے ٹریفک بند کردیا تاکہ پل سے آنے جانے والے مسافروں کی سلامتی کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ 

شیئر: