غیر ملکی سرمایہ کار 183کمپنیوں میں شریک
ریاض۔۔۔ماہرین اقتصاد نے آئندہ پیر سے سعودی حصص مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ بڑے پیمانے پر آمد کی توقعات ظاہر کی ہیں۔الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق فی الوقت مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کار 183کمپنیوں اور ایک املاک فنڈ کے حصص خریدے ہوئے ہیں۔سعودی حصص مارکیٹ میں 190املاک فنڈ درج ہیں۔ ان میں سے صرف ایک میں غیر ملکی شامل ہیں۔سب سے زیادہ حصص انشورنس اور بینکاری میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کا تناسب 40فیصد سے زیادہ ہے۔