Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خفیہ جیل ہے نہ حوالات، العیبان

جنیوا۔۔۔انسانی حقوق ادارے کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کوئی خفیہ جیل نہیں۔مملکت میں کہیں بھی خفیہ حوالات نہیں۔جنیوامیں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر العیبان کے بیانات کی مزید تفصیلات جمعہ کو مقامی اخبارات نے شائع کی ہیں۔ ان کے بموجب العیبان کا کہنا ہے کہ بعض سعودی مرد خواتین پر اپنا تسلط قائم کرنے کی جو کوشش کرتے ہیں وہ سعودی قوانین کے بموجب ممنوع ہے۔ ’’نظام الولایہ‘‘سے متعلق سفارشات میں اس حوالے سے جو کچھ کہا گیا ہے وہ بعض سعودی شہریوں کی جانب سے خواتین کیخلاف غیر قانونی تصرفات کا مظہر ہے۔ قانون اس کے سراسر خلاف ہے۔ سعودی قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے۔
مزید پڑھیں:-  - - -نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے میں ایک سعودی زخمی

شیئر: