ریاض۔۔۔ ریاض میں ایک بس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بس میں آگ لگنے کی وڈیو شیئر کی ۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں روانہ کردی گئیں جنہوں نے ریکارڈ وقت میں آگ کو پھیلنے سے روکتے ہوئے اس پر قابو پالیا۔