Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹی میں 5پاکستانی جھلس گئے

جدہ ۔۔۔ جنوبی جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں لوہا پگھلانے والی بھٹی کی آگ سے 5پاکستانی جھلس گئے۔ ان میں 3کی حالت نازک ہے۔ جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی 5ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جہاں پہلے سے ہی شہری دفاع کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف تھے۔ زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی جائے وقوعہ پر کی گئی اور پھر انہیں قریب میں واقع صحت اداروں میں داخل کرادیا گیا۔
 

شیئر: