Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ سانحہ پردنیا بھر کے مسلمانوں کے دل زخمی ہیں، ممنون حسین

توقع ہے کہ مسلم وزرائے خارجہ ہنگامی ا جلاس میں اسلام فوبیا کے نتائج پر غور کرینگے، سابق صدر 
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین نے محمد اسماعیل السرتی کے عشائیہ میں شرکت کی۔ انہوں نے اردو نےوز سے بات چیت میں کرائسٹ چرچ کے سانحہ کو ہولناک ترین عالمی سانحہ قردیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ مساجد میں مسلمان مردوخواتین اوربچوں کے قتل نے یورپ اوراقوام مغرب کی درندگی کو بے نقاب کردیا ہے۔ ا س سانحہ پرپوری دنیا کے مسلمانوں کے دل زخمی اوررنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ درندگی کسی مسلمان جنونی نے کی ہوتی تو پوری دنیا کا میڈیا،نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری پوری امت مسلمہ کو کٹہرے میں کھڑا کردیتی لیکن چونکہ یہ درندہ غیر مسلم ہے۔ اس لئے اس کا یہ فعل ذاتی قراردے کراس کی شدت کوکم کیا جارہا ہے۔سابق صدر نے اس سانحہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں اسلامو فوبیا کی وجوہ اور اس کے بھیانک نتائج کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ممنون حسین نے سعودی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے سابق صدر کی حیثیت سے نجی دورہ پر بھی راحت کا مکمل خیال رکھا۔ عشا ئیہ میں دیگر مہمان اور میزبان کے خاندان کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوے سابق صدر کے کلاس فیلو محبوب الٰہی بھی شریک تھے۔ 
 

شیئر: