Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرو ل منڈی کو کسی بھی طرح کے چیلنجوں سے دوچار نہیں ہونے دینگے، الفالح

قاہرہ۔۔۔ سعودی وزیر پٹرولیم خالد الفالح نے اطمینان دلایا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب پٹرول منڈی کو کسی بھی طرح کے چیلنجوں سے دوچار نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک تیل پیداوار میں کمی کے کوٹے کی پابندی کرتے رہیں گے۔ الفالح نے باکو میں مشترکہ وزارتی نگراں کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور آذربائیجان جیسے تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک تیل منڈی کے استحکام کی کوشش جاری رکھیں گے۔ تیل منڈی کی سلامتی کو متاثر نہیں ہونے دیں گے البتہ سرمایہ کاروں نیز تیل اور گیس کمپنیوں کو مستقبل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی بابت تذبذب کی حالت سے نکالنے کی جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔ انہیں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں گے اور اس سلسلے میں تذبذب کے ماحول سے انہیں نکالیں گے۔ 

شیئر: