پاکستانی ٹویٹر صارفین کا مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور زرداری کا کڑا احتساب کرنے اور ملکی دولت کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
نعیم بنگش نے لکھا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ خان اکیلا کرپشن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا تھا۔
ارشد کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ نے قومی خزانے کو نہیں بلکہ قومی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، اگر کرپشن،منی لانڈرنگ نا ہوئی ہوتی تو آج پاکستان سپر پاور ہوتا اور پاکستان کی معیشت پاورفل معیشت ہوتی ثابت ہوا پاکستان کی ہر سطح کی تباہی کے ذمہ دار یہی ہیں۔
ہما نے کہاکہ انورمجیدصرف چند کروڑ کا مالک تھا لیکن زرداری کی دوستی کے بعد 110 ارب روپے کے اثاثے بنا لئے۔اگر صرف ایک انورمجید نے 110 ارب روپے ملک لوٹ کر بنائے تو باقی نے کتنے بنائے ہونگے۔
ندیم احمد زئی نے لکھاکہ جتنا مزا کرنا تھا لٹیرے ٹولے نے کرلیا اب انکو کوئی رعایت نہیں ملے گی نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہونگے ۔
عبدالرحمن نے ٹویٹ کیا کہ سندھ بینک نے کسی عام سندھی کو ایک روپے کا لون نہیں دیا۔ مگر اومنی گروپ کو 24 ارب کا لون دے دیا جو ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔ اس بینک کے قیام کا مقصد ہی قانونی طریقے سے لوٹ مار کرنا تھا۔