Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی متاثرین کیلئے382ملین سے زائد عطیات جمع

ریاض۔۔۔۔کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ شامی بھائیوں کیلئے عطیات مہم سے ابتک382ملین 8لاکھ 868ریال جمع ہوئے ہیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عطیات مہم کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ الربیعہ نے بتایا کہ سینٹر متعدد فریقوں کے تعاون سے شام میں امدادی سامان تقسیم کرارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عطیات جمع کرانا چاہیں ۔ نیشنل کمرشل بینکsa9510000022185556000107سعودی فرانسی بینکsa5655000000099088000757، الراجحیsa8580000362608015888888،کے علاوہ تمام موبائل کمپنیوں سے 5565نمبر پر بھی ایس ایم ایس کرکے عطیات بھیج سکتے ہیں۔

شیئر: