جدہ ۔۔۔ 260معذور بچوں اور 10اسپیشلسٹ سینٹرز نے جدہ ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ منعقد کیا۔ ان بچوں کی عمریں 3یا اس سے زیادہ ہیں۔ مقابلے کا سلسلہ شام 5بجے سے رات 8بجے تک جاری رہا۔بادوغیش سینٹر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد بادوغیش نے بتایا کہ ہمارا سینٹر وزارت محنت و سماجی بہبود کے سائبان تلے کام کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ اس سینٹر کو معذور بچوں کے دلوں میں خوشی کے جذبات برپا کرنے کا 25سالہ تجربہ ہے۔ سینٹر کے کارکنان کو پتہ ہے کہ معذروں کو کس طرح خوش کیا جاتا ہے او رانکے اندر چھپی ہوئی صلاحیت اور استعداد کو کس طرح اجاگر کیا جاتا ہے۔سبق کے مطابق میلے کا اہتمام معذورین کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ معذور بچوں نے ساحل پر ”میری پہچان“ کے عنوان سے ڈرائنگ تیار کی۔ بادوغیش نے اس پروگرام میں شرکت اور اس کی سرپرستی کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔